Saturday, June 14, 2025, 10:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکش ایئرلائنز کے پائلٹ کی دوران پرواز موت

ترکش ایئرلائنز کے پائلٹ کی دوران پرواز موت

طیارے کی نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکش ایئر لائن کا کیپٹن دوران پرواز طیارے میں ہی دم توڑ گیا

ترکش ایئر لائن اسئٹل سے استنبول جارہی تھی کہ اس دوران 59 سالہ پائلٹ ایلسیہن بے ہوش ہوگئے۔

ایئرلائن کے ترجمان نے ایکس پر بتایا کہ ’طبی امداد دینے کے باوجود طیارے کے پائلٹ کو ہوش نہیں آیا جس کے بعد کو پائلٹ نے کیپٹن کے فرائض انجام دیئے اور نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

آنجہانی پائلٹ 2007 سے ترکش ایئر لائنز کے ساتھ منسلک تھا۔

banner

ترجمان کے مطابق اس نے 8 مارچ کو مکمل طبی معائنہ کروایا تھا جس میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کے لیے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پائلٹ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ عام طور پرپائلٹس کو ہر12 ماہ بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے جب کہ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر چھ ماہ بعد اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تجدید کرانی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024