Monday, July 21, 2025, 3:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک

ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک

12 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، ترک وزارت داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

یونان، ترکیہ اور بلغاریہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کیمپ سائٹ پر 12 سیاح موجود تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 4 سیاح اب تک لاپتا ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ ٹرینوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

banner

بلغاریہ اور یونان میں بارشوں سے 3 افراد ہلاک

یونان میں شدید بارش کے سبب دیوار گرنے سے ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ سڑکیں اور گاڑیاں بہا لے گیا، بارشوں اور سیلابی ریلوں میں 5 افراد کے لاپتاہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024