Wednesday, April 16, 2025, 7:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ میں فوجی بغاوت کے جرم میں سزا کاٹنے والے 7 جنرلز کو معافی مل گئی

ترکیہ میں فوجی بغاوت کے جرم میں سزا کاٹنے والے 7 جنرلز کو معافی مل گئی

جنرلز کی بڑھتی عمر اور صحت کے مسائل کی وجہ سے معافی دی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

ترک صدر رجب طیب اردگان نے 1997 میں اسلامی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں ملوث عمر قید کی سزا پانے والے 7 جنرلز کو معاف کر دیا ہے۔

فیصلے میں جنرلز کی بڑھتی عمر اور صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں معافی دی گئی، جنہیں 2018 میں ایک پیچیدہ مقدمے کی سماعت کے بعد سزا سنائی گئی تھی۔

جرنیلوں کو معافی ایسے وقت میں دی گئی جب ایک اور قانونی کارروائی میں انقرہ کی ایک عدالت نے کرد رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کو ریاستی اتحاد کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر جرائم کے الزام میں 42 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے آخر میں بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی حزب اختلاف کی مرکزی جماعت سی ایچ پی ایک طویل عرصے سے جرنیلوں کی رہائی کی وکالت کر رہی تھی، پارٹی کے رہنما اوزگور اوزیل نے ایکس پر لکھا کہ جب فیصلے میں کچھ وقت لگا لیکن منصفانہ تھا۔

banner

خیال رہے جن جرنیلوں کو معاف کر کیا گیا ان میں سے سیوک بیر بھی شامل ہیں جنہیں بغاوت کی کوشش کا سرغنہ سمجھا جاتا تھا، وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے پہلے ہی رہا کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں ترکیہ کی ایک عدالت نے 1997 میں بننے والی پہلی اسلامی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں ملوث سابق آرمی چیف سمیت 21 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024