Sunday, December 22, 2024, 10:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے

ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے

آج سے اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیے۔

ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور آج سے اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے ترکیہ کے اقدام پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی درآمدات و برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کر کے ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے تجارتی تعلقات بنائے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ دے گا۔

banner

ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ترک وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی نہیں کرتا اور غزہ میں خاطر خواہ انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی کی اجازت نہیں دیتا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024