Monday, July 21, 2025, 9:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو میں بطور رکن شمولیت کی توثیق کر دی

ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو میں بطور رکن شمولیت کی توثیق کر دی

سویڈن کے مغربی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی راہ میں صرف ہنگری کی رکاوٹ رہ گئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) میں سویڈن کی شمولیت کی توثیق کر دی۔

ترک قانون سازوں نے سویڈن کے نیٹو کی رکنیت کی تجویز کو پارلیمنٹ میں 55 کے مقابلے 287 ووٹوں سے منظوری دے دی۔ اس طرح سویڈن کے اس مغربی فوجی اتحاد کا 32 واں رکن بننے کی راہ مزید ہموار ہوگئی ہے۔

امید ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن چند دنوں میں اس پر دستخط کردیں گے، جس کے بعد ہنگری نیٹو کا واحد رکن ملک رہ جائے گا جس نے سویڈن کی رکنیت کی منظوری نہیں دی ہے۔ کسی نئے ملک کو نیٹو کا رکن بنانے کے لیے اس کے تمام اراکین کی جانب سے منظوری لازمی ہے۔

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “آج ہم نیٹو کا مکمل رکن بننے کے ایک قدم اور قریب پہنچ گئے ہیں۔”

banner

نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے ترکیہ کی جانب سے سویڈن کی فوجی اتحاد کی رکنیت کی توثیق کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ “انہیں امید ہے کہ ہنگری بھی جلد از جلد اس کی قومی توثیق کا عمل مکمل کرلے گا۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024