Friday, November 22, 2024, 1:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف درخواست میں فریق بننے کا فیصلہ

ترکیہ کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف درخواست میں فریق بننے کا فیصلہ

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف کیس میں جنوبی افریقا کا ساتھ دیں گے : ترک وزیر خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ نے بھی عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف کیس میں جنوبی افریقا کا ساتھ دیں گے، ترکیہ ہر حال میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

جنوبی افریقا نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کرنے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی ہوئی ہے اور اس درخواست پرعالمی عدالت انصاف نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف عبوری فیصلہ دیا تھا۔

فیصلے میں عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل کو نسل کشی کے زمرے میں آنے والے تمام اقدامات سے باز رہنے کا کہا گیا تھا۔

banner

عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں انسانی نقصان پر تشویش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات ہوئیں اور عدالت غزہ میں انسانی المیے کی حد سے آگاہ ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے قرار دیا تھا کہ جنوبی افریقا کے عائد کردہ الزامات میں سے کچھ درست ہیں اور اسرائیل کے خلاف نسل کشی مقدمےمیں فیصلہ دینا عدالت کے دائرہ اختیار میں ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے غزہ نسل کشی کیس معطل کرنے کی اسرائیل درخواست مسترد کر دی تھی اور قرار دیا تھا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس خارج نہیں کریں گے، اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس کے کافی ثبوت موجود ہیں، اسرائیل کے خلاف کچھ الزامات نسل کشی کنونشن کی دفعات میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024