102
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق صدارتی فیصلے پر دستخط کر کے پروٹوکول کی منظوری دے دی ہے۔
صدارتی محکمہ اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “صدر رجب طیب ایردوان نے سویڈن کی نیٹو میں شرکت سے متعلقہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔
سویڈن کے نیٹو رکنیت پروٹوکول کی منظوری سے متعلق فیصلہ ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا گیا ہے۔
