Thursday, November 14, 2024, 12:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترک صدر نے اسرائیل کا غزہ میں بفر زون کا منصوبہ مسترد کر دیا

ترک صدر نے اسرائیل کا غزہ میں بفر زون کا منصوبہ مسترد کر دیا

اسرائیل کو مقبوضہ علاقے واپس کرنا ہوں گے، اردوان

by NWMNewsDesk
0 comment

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے غزہ میں بفرزون کے قیام کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کیلئے اسرائیلی بفر زون منصوبے پر بحث کرنا بھی فلسطینیوں کی بے عزتی ہے۔

قطر سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل نے ترکیہ میں حماس کے اراکین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقے واپس کرنا ہوں گے، حماس اپنی سر زمین کے تحفظ کیلئے لڑنے والا مزاحمتی گروپ ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی ہی کریں گے۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی اسرائیل کی حمایت خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب بنی، سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق پارلیمنٹ میں جمع کر کے اپنا کردار ادا کر دیا، اب ترکیہ کو ایف 16طیاروں کی فروخت پر امریکی کانگریس سے بیک وقت اقدامات کی توقع ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024