Thursday, November 14, 2024, 12:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تلوار بازی کا ورلڈ کپ، مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف کو شکست دیکر ہاتھ ملانے سے انکار

تلوار بازی کا ورلڈ کپ، مصری کھلاڑی کا اسرائیلی حریف کو شکست دیکر ہاتھ ملانے سے انکار

اسرائیلی کھلاڑی نے میچ ریفری کو شکایت لگادی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈمین کو تلوار بازی کے عالمی کپ میں مصری حریف نے دو ہری ذلت کا شکار کردیا۔ مصری کھلاڑی نے پہلے تو اسے شکست دی اور پھر اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
سوئٹزرلینڈ میں جاری تلوار بازی کے عالمی کپ کے دوران مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی حریف ڈینیئل فریڈ مین کو صفر کے مقابلے میں 5 سے شکست دی۔

اسرائیلی کھلاڑی نے شکست کے بعد اپنے مصری حریف سے ہاتھ ملانے کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن محسن نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا اور پیٹھ پھیر کر اپنے راستے پر چل پڑے۔

اسرائیلی کھلاڑی نے میچ ریفری کو شکایت کی اور 23 سالہ مصری محمود محسن کے رویہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

banner

مصری آرمڈ فورسز فیڈریشن کےمطابق نئے قوانین کے تحت حریف کھلاڑی سے مصافحہ نہ کرنے پر کوئی سزا نہیں دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024