Thursday, November 21, 2024, 6:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » توہینِ مذہب کے ملزم ڈاکٹر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا: سندھ حکومت کا اعتراف

توہینِ مذہب کے ملزم ڈاکٹر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا: سندھ حکومت کا اعتراف

حکومت کا متعلقہ سینئر پولیس افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کااعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبے سندھ کی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ میرپورخاص میں توہینِ مذہب کے ملزم ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

جمعرات کو کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر متعلقہ سینئر پولیس افسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے پولیس کی ساکھ خراب ہوئی۔ انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ مقتول ڈاکٹر شاہ نواز کا خاندان ہی ایف آئی آر درج کروائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ کے بقول سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک جرم کی ایک ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے اس لیے حکومت کی کوشش ہے کہ ان کا خاندان ایف آئی آر درج کروائے اور وہ جسے چاہے نامزد کر سکتے ہیں۔

banner

اُن کا کہنا تھا کہ اگر خاندان ایف آئی آر درج نہیں کرواتا تو سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہو گی۔

ضیاء لنجار کے مطابق اس بات کی بھی انکوائری کی جا رہی ہے کہ مقتول ڈاکٹر شاہنواز نے کیا توہین کی تھی۔

عمر کوٹ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تعینات سرکاری ڈاکٹر شاہ نواز پر الزام تھا کہ اُنہوں نے نے پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے توہینِ مذہب کی تھی۔

واقعے کے بعد عمر کوٹ میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

اس دوران شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے بھی واقعات ہوئے تھے۔ ہجوم نے ملزم کے گھیراؤ کی بھی کوشش کی جس سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور ہوٹل میں جا کر چھپ گئے تھے۔

ملزم کے خلاف پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے اپنے ساتھی کی مدد سے پولیس پر فائرنگ کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔

ملزم ڈاکٹر شاہ نواز کی سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جس آئی ڈی سے مواد شئیر کیا گیا ہے وہ ان کی پرانی آئی ڈی ہے جو اب وہ بالکل استعمال نہیں کرتے۔ بلکہ وہ فیس بک بھی اب استعمال نہیں کرتے۔ ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کو اپنی تفتیش مکمل کرنے دی جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024