Monday, June 2, 2025, 9:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تکنیکی ماہرین نے ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے شوٹر کے فون تک رسائی حاصل کر لی: ایف بی آئی

تکنیکی ماہرین نے ٹرمپ پر حملہ کرنیوالے شوٹر کے فون تک رسائی حاصل کر لی: ایف بی آئی

گواہوں،عینی شاہدین اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد سے پوچھ گچھ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹرکے فون تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشتبہ حملہ آور سے ملنے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ گواہوں،عینی شاہدین اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد سے پوچھ گچھ کرچکے ہیں۔

وسری جانب وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کوکس کی حمایت حاصل تھی یا اس کی کیا وابستگی تھی؟ اس کا علم نہیں۔

banner

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ پر جس رائفل سے فائرنگ کی گئی وہ 11 سال پہلے خریدی گئی تھی۔

خیال رہے کہ14 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جب کہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024