86
تھائی لینڈ میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے سے 22 مزدور ہلاک ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ سبحان بوری نامی شہر میں واقع آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکہ ہوا جس میں 22 مزدور ہلاک ہو گئے۔
حکام کارخانے کی قانونی حیثیت کی چھان بین کر رہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ دھماکہ غفلت کی وجہ سے ہوا ہے ۔
یاد رہے کہ اسی کارخانے میں سال 2022 میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔
