ٹوئٹر کی تکڑ پر آنے والے ایپ ’’تھریڈز‘‘ نے اپنی جگہ بنانے کے لیے کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے جس سے صارفین کو متوجہ کیا جا سکے گا۔
فیس بک اور انسٹاگرام کمپنی میٹا نے صارفین کو سہولت اور جدت کی فراہمی کے لیے ایڈٹ کے لیے بٹن اور وائس نوٹ فیچر کااعلان کردیا ۔ فیچرز کے اضافے سے صارفین پانچ منٹ کی ویڈو میں جتنی بار چاہیں پوسٹ میں ترمیم کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں تھریڈز، پوسٹ کرنے کا ایک نیا طریقہ بھی شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین صوتی پیغامات کو ریکارڈ اور شیئر کرسکیں گے یا پوسٹ پر صوتی جواب دے سکیں گے۔
وائس تھریڈز استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو صرف مائیکروفون آئیکون پر ٹیپ کرنے اور ریکارڈنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ آڈیو کلپ کا ایک کیپشن خود بخود تیار ہو جائے گا، جس میں صارف ضرورت پڑنے پر ترمیم بھی کر سکتا ہے۔
