Thursday, November 21, 2024, 6:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کی خبروں پر انڈین کرکٹر محمد شامی نے خاموشی توڑ دی

ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کی خبروں پر انڈین کرکٹر محمد شامی نے خاموشی توڑ دی

ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ان کے اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

محمد شامی نے  ایک پاڈ کاسٹ میں ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے ایسی باتیں کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور اس طرح کے میمز اگرچہ تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔

’میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔‘

banner

فاسٹ بولر کا ان کی ثانیہ مرزا کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’عجیب ہی ہے اور ہے کیا اس میں؟ زبردستی کیا ہے پر کیا کریں؟ تصویر کھولو تو اپنی ہی تصویر نظر آتی ہے۔

لیکن میں ایک چیز بولنا چاہوں گا، میں مانتا ہوں میمز آپ کے مذاق کے لیے ہے لیکن کسی کی زندگی سے متعلق ہوتے ہیں۔ تو آپ کو بڑی سوچ سمجھ کر میمز بنانے چاہییں۔ آپ کو ویری فائیڈ پیج نہیں ہے، پتہ نہیں ہے، کوئی جانتا نہیں ہے تو آپ بول سکتے ہو۔

محمد شامی نے مزید کہا کہ ’لیکن میں ایک ہی چیز بولنا چاہوں گا، اگر آپ میں دم ہے تو ویری فائیڈ پیج سے بول کے دکھاؤ، پھر ہم بتاتے ہیں۔ دوسرے کی ٹانگ کھینچنا بہت آسان ہے۔ کامیابی حاصل کرو، اپنا لیول اوپر کرو۔ تب میں مانوں گا آپ اچھے انسان ہے۔‘

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔ جبکہ محمد شامی کی سنہ 2018 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024