اسپین میں جاری ٹینس کے ڈیوس کپ مقابلوں میں اٹلی کے جانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ میں 47 سال بعد اٹلی کو چیپئن بنادیا۔
ڈیوس کپ کی 123 سالہ تاریخ میں 1976 کے بعد آسٹریلیا کے الیکس ڈی منارکو شکست دے کر جانک سنر نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز اٹلی کے نام کیا۔
ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر چار پر رہنے والے جانک سنر نے اپنے ہفتے کا اختتام 5 فتوحات پر کیا جبکہ انہوں نے ہفتے کے روز سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے لیجنڈری کھلاڑی نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Lo sport italiano oggi non smette di farci emozionare. L’Italia del Tennis si aggiudica la #CoppaDavis 2023. Un risultato storico: l’unica vittoria della nostra Nazionale in questa competizione risale al 1976. Complimenti ai nostri tennisti per il talento e l’impegno dimostrato e… pic.twitter.com/LTJF2h85pF
— Giorgia Meloni (@GiorgiaMeloni) November 26, 2023
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے جانک سنر کی فتح کا جشن اپنے ایکس اکاؤنٹ سے منایا، انہوں نے لکھا کہ تاریخی رزلٹ۔ ٹیلنٹ اور کمٹمنٹ کا مظاہرہ کرنے پر اپنے کھلاڑیوں اور تمام اسٹاف کو مبارکباد۔