جان ہاپکنز یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ادارے کو دی جانے والی 80 کروڑ ڈالر کی گرانٹ ختم ہونے کے بعد 2 ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہےا۔
یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوکریں ختم کی جا رہی ہیں۔
اس میں تعلیمی ادارے کے لیے 247 مقامی امریکی ملازمین اور 44 ممالک میں امریکہ سے باہر مزید ایک ہزار 975 نوکریاں شامل ہیں۔
ملازمتوں میں کٹوتیوں کا اثر یونیورسٹی کے بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ، میڈیکل اسکول اور بین الاقوامی صحت کے لیے منسلک اسٹاف پر پڑے گا۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں یونیورسٹی نے کہا کہ یہ ہماری پوری کمیونٹی کے لیے ایک مشکل دن ہے، یو ایس ایڈ کی فنڈنگ میں 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بندش اب ہمیں یہاں بالٹی مور اور بین الاقوامی سطح پر اہم کام ختم کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔