جاپان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی عمل شروع ہوگیا۔
دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کی قیادت کرنے کے لیے کسی بھی پارٹی کو واضح مینڈیٹ نہیں ملا۔ 2009 کے بعد پارلیمان میں حکمران اتحاد کی سادہ اکثریت ختم ہو گئی۔
وزیراعظم ایشیبا کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اس کے جونیئر اتحادی پارٹنر کومیتو نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 215 نشستیں حاصل کیں
کابینہ کے دو وزراء اور کومیتو کے رہنما کیچی ایشی اپنی نشستوں سے محروم ہو گئے۔
مرکزی اپوزیشن کانسٹیٹیشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (سی ڈی پی جے) نے148 سیٹیں جیت لی ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کی مجموعی طور پر 234 سیٹیں مل گئیں۔
24 حلقوں کے نتائج ابھی سامنے نہیں آئے، جاپان میں حکومت سازی کیلئے 233 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔