Friday, December 27, 2024, 7:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان ایئرلائنز کے سسٹم پر سائبر حملہ

جاپان ایئرلائنز کے سسٹم پر سائبر حملہ

ملکی و غیرملکی پروازوں کا شیڈول متاثر

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اُس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

ایئرلائنز نے کہا کہ سائبر حملہ مقامی وقت صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا اور کمپنی کے اندرونی اور بیرونی نظام کو متاثر کیا۔

ایئرلائنز کمپنی نے کہا کہ اس نے ایک راؤٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا جو سسٹم میں خرابی کا باعث بن رہا تھا اور جمعرات کو روانہ ہونے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت بھی معطل کر دی تھی۔

جاپان کی دوسری بڑی ایئرلائنز کمپنی آل نیپون ایئرویز کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اُن کی کمپنی نے اپنے سسٹمز پر حملے کے کوئی آثار نہیں دیکھے۔

banner

رواں ہفتے کے شروع میں امریکن ایئرلائنز نے ایک گھنٹے کے لیے تمام پروازوں کو مختصر طور پر گراؤنڈ کیا جب اس کے نیٹ ورک ہارڈویئر میں شامل تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔

اس معمولی خرابی کے باعث کرسمس کے موقع پر ہزاروں افراد کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سائبر حملے موجودہ جدید دنیا میں اب معمول بنتے جا رہے ہیں اور عالمی طاقتوں کے زیرِاثر ہیکرز یہ کام کرتے ہیں۔ ماضی قریب میں امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024