Tuesday, June 10, 2025, 9:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان میں ایئرپورٹ رن وے میں دبا دوسری عالمی جنگ کا بم پھٹ گیا

جاپان میں ایئرپورٹ رن وے میں دبا دوسری عالمی جنگ کا بم پھٹ گیا

ایئرپورٹ پر 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان کے شہر ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر دوسری عالمی جنگ کا دبا ہوا امریکی بم پھٹنے سے رن وے پر بڑا گڑھا پڑ گیا

مغربی جاپان میں واقع میازاکی ایئرپورٹ پر جب دھماکہ ہوا تو اس وقت قریب کوئی طیارہ موجود نہیں تھا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز اور پولیس کی تحقیقات میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دھماکہ 500 پاؤنڈ کے امریکی بم کی وجہ سے ہوا، جبکہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایئرپورٹ کے قریب واقع ایوی ایشن سکول کی طرف سے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دھماکے کے بعد اسفالٹ کے ٹکڑے ہوا میں اڑ رہے تھے۔
جاپان کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں ٹیکسی وے میں مبینہ طور پر تقریباً 7 میٹر چوڑا اور 3 فٹ گہرا گڑھا دکھایا گیا ہے۔

banner

کابینہ کے چیف سکریٹری یوشیماسا حیاشی کے مطابق ایئرپورٹ پر 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

میازاکی ہوائی اڈے کو 1943 میں ایک سابق امپیریل جاپانی بحریہ کی پرواز کے تربیتی رن وے کے طور پر بنایا گیا تھا جہاں سے کچھ پائلٹس نے خودکش حملوں کے مشن پر اڑان بھری تھی۔

جاپان کی وزارت دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکی فوج کی طرف سے گرائے گئے متعدد نہ پھٹ سکنے والے بموں کا پتہ چلا ہے۔
دوسری عالمی جنگ میں استعمال ہونے والے سینکڑوں ٹن کے ایسے بم جو پھٹ نہیں پائے تھے جاپان کے ارد گرد دفن ہیں اور بعض اوقات تعمیراتی مقامات پر کھدائی کے دوران ملتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024