Friday, November 22, 2024, 1:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان بھی چاند پر اتر گیا

جاپان بھی چاند پر اتر گیا

جاپان یہ کارنامہ انجام دینے والا پانچواں ملک بن گیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

خلائی جہاز ”مون اسنائپر“ کی کامیاب لینڈنگ کے بعد جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

جاپان نے چاند پر خلائی جہاز ”مون اسنائپر“ کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس چاند مشن کو ”سلم“ (ایس ایل آئی ایم– اسمارٹ لینڈر فار انوسٹیگیٹنگ مون) نام دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جاپان سے قبل بھارت، روس، امریکا اور چین چاند پر کامیابی کے ساتھ اپنے خلائی جہازوں کو لینڈ کرا چکے ہیں۔ اب جاپان یہ کارنامہ انجام دینے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

جاپانی اسپیس ایجنسی ”جاکسا“ نے اس مشن کے حوالے سے سے کہا کہ لینڈنگ کے لیے اس نے 6000X4000 کا علاقہ تلاش کیا تھا۔

banner

خلائی ایجنسی نے بتایا کہ اس کا پہلا ہدف اسپیس کرافٹ کی لینڈنگ متعین علاقے میں ہی کرنا تھا اور اس میں کامیابی حاصل ہو گئی۔

واضح رہے کہ ”مون اسنائپر“ کو جاپان کی جاکسا، ناسا اور یوروپین ایجنسی نے مل کر تیار کیا ہے۔ اسے گزشتہ سال ستمبر میں جاپان کے تانگیشما خلائی سینٹر کے یوشینوبو کمپلیکس سے لانچ کیا گیا تھا۔

اس مشن میں 831 کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ آیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جاپان نے اپنا خلائی طیارہ جس علاقے میں لینڈ کیا ہے وہ چاند کے قطبی علاقے میں ہے۔ یہاں بہت تاریکی ہوتا ہے۔ اس جگہ کا نام ”شیولی کریٹر“ ہے۔

خلائی ایجنسی جاکسا کے مطابق اس کا اسپیس کرافٹ یعنی خلائی طیارہ ایک ایڈوانس آپٹیکل اور امیج پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایکسرے امیجنگ اور اسپیکٹروسکوپی بھی موجود ہے۔

یہ چاند کے چاروں طرف چکر لگائے گا اور وہاں چلنے والی پلازمہ ہواؤں کی جانچ کرے گا۔

اس کے علاوہ یہ چاند کی سطح پر موجود اولیوین پتھروں کی جانچ بھی کرے گا۔ اس سے کائنات میں موجود تاروں اور گیلیکسی کی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024