Thursday, November 21, 2024, 7:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان میں ایک دن میں زلزلے کے 155 جھٹکے، 30 افراد ہلاک

جاپان میں ایک دن میں زلزلے کے 155 جھٹکے، 30 افراد ہلاک

زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان میں زلزلے کے 155 جھٹکوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کو جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں اور ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔

زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 155 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین کو بجلی منقطع ہوگئی اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدہ نے بیان میں کہا کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور نقصان ہوا ہے۔ ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے رسیکیو ورکرز کے پاس وقت کم ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024