Thursday, September 19, 2024, 12:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بڑھانے، نیا ہیڈ کوارٹرز بنانے کا امریکی فیصلہ

جاپان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بڑھانے، نیا ہیڈ کوارٹرز بنانے کا امریکی فیصلہ

کمانڈ کا ڈھانچا اپ گریڈ کیا جارہا ہے، جاپان سے دفاعی اشتراکِ عمل بڑھایا جائے گا، امریکی وزیرِدفاع

by NWMNewsDesk
0 comment

چین سے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے پر امریکہ نے جاپان میں تعینات فوجیوں کی تعداد بڑھانے اور وہاں موجود اپنے بنیادی عسکری ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ جاپان میں اپنے کمانڈ انفرا اسٹرکچر کو اپ گریڈ کریں گے۔ جاپان سے عسکری اشتراکِ عمل بڑھایا جائے گا تاکہ چین کی طرف سے پیدا ہونے والی خطرات کا ڈھنگ سے مقابلہ کیا جاسکے۔

بائیڈن انتظامیہ نے جاپان میں نیا جوائنٹ فورس ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی حکومت نے بھی چین اور شمالی کوریا سے خطرات محسوس کرنا شروع کردیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ وہ بھی امریکہ سے عسکری سطح پر اشتراکِ عمل بڑھانے کی خواہش مند ہے۔

banner

جاپان میں امریکا کے 54 ہزار فوجی تعینات ہیں جو بحرالکاہل کی امریکی ریاست ہوائی میں قائم انڈو پیسفک کمانڈ کو رپورٹ کرتے ہیں جو جاپان سے 6500 کلومیٹر دور ہے۔

امریکہ کا نیا جوائنٹ فورس ہیڈ کوارٹرز جاپان کی مجوزہ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے شانہ بہ شانہ کام کرے گا۔ یوں دونوں ملکوں کی افواج کو تائیوان یا جزیرہ نما کوریا کے حوالے سے پیدا ہونے والے کسی بھی بحران کا سامنا مل کر کرنے میں آسانی رہے گی۔

چند برسوں کے دوران چین اور شمالی کوریا کی پالیسیوں سے تشویش میں مبتلا ہوتے ہوئے جاپان نے بھی دفاعی اخراجات بڑھادیے ہیں۔

اپریل 2024 میں امریکی ایوانِ صدر میں امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپان کے وزیرِاعظم فومیو کِشیدا نے گفت و شنید کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اشتراکِ عمل کے ایک نئے عہد کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024