Saturday, April 19, 2025, 9:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان میں جبری نس بندی کا قانون غیر آئینی قرار، متاثرین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

جاپان میں جبری نس بندی کا قانون غیر آئینی قرار، متاثرین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

16 ہزار 500 بیمار یا معذور افراد کی جبری نس بندی کی گئی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان کی سپریم کورٹ نے ماضی میں نافذ العمل رہنے والے جبری نس بندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

اس قانون کے تحت 1950 سے 1990 کی دہائی کے درمیان کم و بیش 16 ہزار 500 بیمار یا معذور افراد کی جبری نس بندی کی گئی تھی۔

جاپانی سپریم کورٹ نے اس حوالے سے 5 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ان مقدمات کے 11 مدعیان کو ہرجانہ بھی ادا کرے۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد 1948 میں نافذ ہونے والے اس قانون کے تحت نس بندی کے تقریباً 25 ہزارآپریشن کیے گئے، یہ آپریشن اکثر ان افراد کے کیے گئے جو موروثی معذوریوں میں مبتلا تھے۔

banner

جاپانی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ان 25 ہزار آپریشنز میں سے 16 ہزار 500 آپریشنز رضامندی کے بغیر انجام دیے گئے تھے، اس قانون کے متاثرین میں کم عمر بچے بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ جاپان میں جبری نس بندی کا یہ قانون 1996 میں منسوخ کردیا گیا تھا اور 2019 میں متاثرین کو ہرجانہ ادا کرنے کے لیے ایک قانون پاس کیا گیا تھا، تاہم کچھ متاثرین ہرجانے کی رقم سے مطمئن نہیں تھے اور انہوں نے ہرجانے کی مزید رقم کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024