68
جاپان میں یکم جنوری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 62 تک جا پہنچی ہے جب کہ 300 کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔
زلزلے کے باعث متاثرہ علاقے اشیکاوا میں متعدد مکانات زمین بوس ہو گئے تھے، ہزاروں افراد پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے بعد سے 31 ہزار 800 سے زائد افراد کو پناہ فراہم کی گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کے مزید بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ زلزلے کے بعد جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے اشیکاوا، نیگاتا اور تویاما نامی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی۔