Saturday, April 19, 2025, 8:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان میں دو ہیلی کاپٹر مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ

جاپان میں دو ہیلی کاپٹر مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ

ایک لاش مل گئی، 7 افراد لاپتا ہیں، ہوسکتا ہے تصادم ہوا ہو، وزیر دفاع مِنورو کِہارا

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان میں بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر مشقوں کے دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے۔

جاپانی حکام کے مطابق ایک لاش سمندر سے نکال لی گئی ہے جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں۔

جاپانی وزیر دفاع نے بتایا کہ SH-60 پیٹرول ہیلی کاپٹرز ہفتے کی شب وسطی جاپان میں جنوبی کنارے کے دور افتادہ جزیرے اِزو کے نزدیک توریشیما میں اینٹی سب میرین مشقیں کر رہے تھے۔

وزیرِدفاع مِنورو کِہارا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس حادثے کا سبب معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔ دونوں ہیلی کاپٹرز کے فلائٹ ریکارڈر مل گئے ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹر بہت قریب محوِ پرواز تھے۔ ہوسکتا ہے کہ ان میں تصادم ہوگیا ہو۔

banner

یہ دونوں ہیلی کاپٹر میریٹائم سیلف ڈیفینس فورس کا حصہ تھے جو بالعموم آبدوزوں اور جنگی جہازوں کو ناکام بنانے کے لیے بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024