Monday, December 23, 2024, 6:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، 30 عمارتیں گرگئیں

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، 30 عمارتیں گرگئیں

نوے منٹ میں 20 سے زائد آفٹر شاکس، بڑے سونامی کا خطرہ ٹل گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں گرگئیں

جاپان میں نئے سال کے پہلے ہی دن 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی

مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر زلزلہ آیا تو انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ کم از کم ایک میٹر اونچی لہروں نے ہر طرف خوف و ہرس پھیلا دیا۔

banner

اشی کاوا میں 30 عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، ریلوے سروسز معطل ہوگئیں، رہائشی علاقے میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں صرف 90 منٹ کے دوران طاقتور زلزلے کے بعد 4 شدت اور اس سے زائد کے 20 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

جاپان کی ہوکوریکو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 36 ہزار سے زیادہ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع جوہری پلانٹ میں زلزلے سے پہلے ہی معمول کے معائنے کے لیے ری ایکٹرز بند کر دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024