Thursday, April 17, 2025, 9:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جاپان: نئے فوجیوں کو بھرتی کرنے کیلئے انوکھی ہدایت، لمبے بال رکھنے کی اجازت

جاپان: نئے فوجیوں کو بھرتی کرنے کیلئے انوکھی ہدایت، لمبے بال رکھنے کی اجازت

جاپان کو شمالی کوریا سے بڑھتےخدشات کی وجہ سے فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

جاپانی فوج میں نوجوان فوجیوں کی کمی کے باعث وزارت دفاع نے انوکھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جاپان کی فوج میں اب نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کو لمبے بال رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ملٹری میں شمولیت حاصل کرسکیں۔

اس اعلان سے قبل بھرتی ہونے والے مرد فوجیوں کو بَز کٹس (buzz cuts) ہیراسٹائل کی اجازت تھی جبکہ خواتین کو اپنے بال چھوٹے رکھنے ہوتے تھے۔

تاہم اپریل سے ان قوانین میں نرمی کی جائے گی، جس سے فوجیوں کو لمبے بال رکھنے کی اجازت ہوگی۔

banner

نئے قوانین کے تحت مرد فوجیوں کو لمبے بال رکھنے کی اجازت ہوگی، یعنی فوجی سر کے اوپر کے بال لمبے اور کان اور گردن کے بال چھوٹے رکھ سکتے ہیں جسے انگریزی میں ’short back and sides‘ ہیر کٹ کہتے ہیں۔

خواتین فوجیوں کو بھی اب لمبے بال رکھنے کی اجازت ہوگی، لیکن انہیں بولوں کو اس طرح سے باندھنا ہوگا کہ یونیفارم میں ہوتے ہوئے یہ کندھوں پر نہ گریں۔

قوانین میں نرمی کا مقصد جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے لیے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024