4
جاپان کے جنگلات میں گزشتہ نصف صدی کے دوران لگنے والی بدترین آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پا لیا ہے۔
اس آگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تقریباً 4 ہزار مقامی باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔
فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح تک جنگل کی آگ نے تقریباً 2 ہزار 600 ہیکٹر (6400 ایکڑ) کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جو نیویارک کے سینٹرل پارک کے رقبے سے 7 گنا زیادہ ہے۔
یہ 1975 کے بعد سے جاپان کی سب سے بڑی جنگل کی آگ ہے، جب شمالی ہوکائیڈو جزیرے پر کوشیرو میں 2 ہزار 700 ہیکٹر زمین جل گئی تھی۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتوار تک کم از کم 80 عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔