Sunday, December 22, 2024, 1:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا ایران پر جوہری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا ایران پر جوہری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

ایران نےروس کو یوکرین جنگ کے لیے ڈرونز دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر جوہری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں تینوں یورپی اتحادیوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی شرائط کی مسلسل اور شدید نوعیت کی خلاف ورزیوں کے باعث پابندیاں برقرار رکھیں گے۔
ای-3 کا کہنا ہے کہ ایران نے روس کو یوکرین جنگ کے لیےبیلسٹک میزائل اور ڈرونز دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ای-3 کا کہنا ہے کہ پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک ایران معاہدے کی شرائط پر پوری طرح عمل نہیں کرتا۔آٹھ سال قبل ہونے والے جوہری معاہدے کے مطابق یہ پابندیاں اس سال 18 اکتوبر کو ختم ہونی تھیں۔

2015 میں ایران نے جوہری معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور شرائط کے تحت اگلے ماہ کچھ پابندیاں ہٹا دی جانی تھیں لیکن یہ معاہدہ اس وقت التواء میں پڑا ہوا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024