Thursday, November 21, 2024, 12:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں شام میں جنگی جرائم کی مرتکب “داعش کی جنگجو” خاتون گرفتار

جرمنی میں شام میں جنگی جرائم کی مرتکب “داعش کی جنگجو” خاتون گرفتار

فرد جرم کے مطابق ملزمہ نے اپنے شوہر کو تنظیم کے لیے فوجی ساز و سامان خریدنے میں مدد کی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمن حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک فرانسیسی خاتون کو شام میں جنگی جرائم کے ارتکاب اور شدت پسند گروپ ‘داعش‘ میں شمولیت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

جرمنی کے ایک وفاقی پراسیکیوٹر نے وضاحت کی کہ خاتون جس کی شناخت صرف ’سمرہ ن‘ کے نام سے ہوئی ہے کو جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق ملک کے مغربی شہر ٹریر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

استغاثہ کے بیان کے مطابق خاتون پر نو عمری میں دو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی رکن کے طور پر حصہ لینے کا شبہ ہے۔

اس نے مبینہ طور پر ستمبر 2013ء میں شام کا سفر کیا جہاں اس نے پہلے النصرہ فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور اس گروپ کے ایک جنگجو سے شادی کی اور نومبر 2013 میں اس جوڑے نے شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت اختیار کی۔

banner

شام میں رہتے ہوئے سمرہ نے مبینہ طور پر جرمنی میں رہنے والے لوگوں کو النصرہ فرنٹ کا رکن بننے کے لیے شام جانے کے لیے بھی قائل کرنے کی کوشش کی۔ اس میں عارضی طور پر ایک خاتون کو بھی رکھا گیا تھا جسے اس طرح ملک چھوڑنے پر آمادہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024