Tuesday, June 3, 2025, 4:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں نئے قانون کی منظوری، پناہ کے متلاشی بیرون ملک رقم نہیں بھیج سکیں گے

جرمنی میں نئے قانون کی منظوری، پناہ کے متلاشی بیرون ملک رقم نہیں بھیج سکیں گے

جرمن حکومت درخواست گزاروں کو ایک کارڈ جاری کرے گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمنی اب غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پرکشش نہیں رہے گا۔

جرمنی کی پارلیمنٹ نے جمعے کے روز ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت پناہ کی درخواست دینے والے تارکین وطن کی نقد رقم تک رسائی محدود ہو جائے گی اور وہ اپنے ملک رقم نہیں بھیج سکیں گے۔

اس قانون کے تحت سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کو اپیل کا فیصلہ ہونے تک جرمنی میں رہنے اور محدود فوائد کے حصول تک رسائی کے لیے حکومت ایک کارڈ جاری کرے گی۔

اس کارڈ پر وہ مقررہ حد کے اندر رہتے ہوئے دکانوں سے اپنی بنیادی ضرورت کی چیزیں خرید سکیں گے اور اپنے بلوں اور دیگر سروسز کے معاوضے کی ادائیگی کر سکیں گے۔

banner

اس کارڈ سے وہ محدود کیش بھی نکلوا سکیں گے لیکن وہ اپنے آبائی ملک میں، اپنے خاندان اور عزیزوں کو رقم نہیں بھیج سکیں گے۔

اس پابندی سے ان غیر قانونی تارکن وطن کی حوصلہ شکنی ہو گی جو اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے مختلف راستوں سے جرمنی کا رخ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024