Friday, November 22, 2024, 6:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جسٹس مظاہر کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ملتوی

جسٹس مظاہر کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ملتوی

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کی کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل کے تین ممبران پر اعتراضات پر غور کیا گیا، جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کی نمائندگی وکیل خواجہ حارث نے کی، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس نعیم افغان پر اعتراض اٹھایا تھا۔

جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی نہ ہونے پر ‏سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منگل تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024