Friday, November 22, 2024, 7:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جسٹس مظاہر کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی

جسٹس مظاہر کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی مستعفی

جسٹس اعجازالاحسن کے استعفےکے بعد اب جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

 سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے، استعفے کے متن کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن نےکہا ہے بطور سپریم کورٹ جج مزیدکام جاری رکھنا نہیں چاہتا۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 206 شق (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہو رہا ہوں، بطور سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ جج کام کرنا میرے لیے باعث اعزاز تھا۔


جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کی سنیارٹی میں تیسرے سینئر ترین جج تھے، موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد رواں سال اکتوبر میں انہیں ملک کا آئندہ چیف جسٹس بننا تھا اور اگست 2025 میں ان کی ریٹائرمنٹ ہونا تھی۔

جسٹس سردار طارق مسعود جو کہ سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں، رواں سال مارچ میں مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس اعجازالاحسن کے استعفےکے بعد اب جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گے۔

banner

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024