102
سعودی عرب میں طائف ایئرپورٹ پر حکام نے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخلے کی کوشش کرنے والے ایک غیرملکی مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ پاکستانی مسافر نے مبینہ طور پر فنگر پرنٹس کو مسخ کیا تھا۔ اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیاہے۔
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے حال ہی میں ایئرپوٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹو ں کے راستے غیر قانونی طریقے سے مملکت آنے کی کوشش کرنے والے متعدد مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔
