Wednesday, April 16, 2025, 1:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 218 تک پہنچ گئی

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 218 تک پہنچ گئی

واقعے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 218 تک پہنچ گئی ہے۔

واقعے میں 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو آپریشنز کے سربراہ کے مطابق پُرہجوم نائٹ کلب کی چھت گرنے سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 218 ہوگئی ہے، یہ دہائیوں میں کیریبین ملک میں ہونے والا بدترین حادثہ ہے۔

ہلاک شدگان میں مشہور میرینگے گلوکار روبی پیریز بھی شامل تھے، جو چھت گرنے کے وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے، اس کے علاوہ دو سابق میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑی اور ایک مقامی سیاستدان بھی شامل تھے۔

banner

ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی ) کے ڈائریکٹر جوآن مینول مینڈیز نے صحافیوں کو بتایا،’ بدقسمتی سے اور افسوس کے ساتھ، ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 218 افراد ہلاک ہو چکے ہی، جبکہ 189 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

 حادثے کے وقت کلب کے اندر 1000 تک افراد موجود  تھے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

حکام نے بدھ کی رات گئے ملبے تلے مزید کسی فرد کے زندہ ملنے کے امکانات کو رد کردیا تھا، ڈومینیکن حکومت نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے فوراً بعد وہ اس بدترین حادثے کی تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں پیر کی شب ہونے والے حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں میں 300 سے زائد ریسکیو ورکرز نے بُوگیر کتوں کی مدد سے دو دن تک زندہ بچ جانےو الوں کی تلاش جاری رکھی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پیریز کے گانے کے دوران اچانک کلب تاریکی میں ڈوب گیا۔

اس حادثے پر ڈومینیکن کے صدر لوئس ابینادر نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024