Thursday, November 21, 2024, 6:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سابق امریکی جنرل کے اہم انکشافات

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سابق امریکی جنرل کے اہم انکشافات

سلیمانی کے دمشق سے بغداد کے لیے روانہ ہونے سے 36 گھنٹے قبل امریکی انٹیلی جنس کو معلوم تھا کہ وہ کس طیارے میں سوار ہوں گے، فرینک میکنزی

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی ملٹری کمانڈر قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں بغداد کے ہوائی اڈے پر ہوئے امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کے حوالے سے اب اس وقت امریکی سینٹرل کمانڈ میں کمانڈر جنرل کے عہدے پر فائز فرینک میکنزی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

فرینک میکنزی نے اپنی کتاب ”پوائنٹ آف فیوژن“ میں بتایا کہ مارچ 2019 میں کمان سنبھالنے کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ کیا سلیمانی کی ہلاکت اور اس کے بعد ممکنہ ایرانی ردعمل کو نشانہ بنانے کا کوئی منصوبہ ہے؟

میکنزی نے انکشاف کیا کہ امریکی انٹیلی جنس قاسم سلیمانی کی نقل و حرکت، خاص طور پر بغداد کے ہوائی اڈے پر ان کے باقاعدہ دوروں سے مسلسل باخبر تھی۔

انہوں نے کہا کہ سلیمانی کے دمشق سے بغداد کے لیے روانہ ہونے سے 36 گھنٹے قبل امریکی انٹیلی جنس کو معلوم تھا کہ وہ کس طیارے میں سوار ہوں گے۔

banner

میکنزی نے اس بات کی تصدیق کی کہ قاسم سلیمانی نے ’عراق میں امریکی افواج کی واپسی کی چالاکی سے حمایت کی‘، جس سے امریکہ کو داعش کو شکست دینے کا ایک بوجھل کام سونپا گیا، پھر انہیں عراق سے بے دخل کرنے کے لیے امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024