Friday, January 3, 2025, 5:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنسی ہراسگی کیس میں ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ برقرار

جنسی ہراسگی کیس میں ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ برقرار

ٹرمپ پر صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ برقرار رکھنےکا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال 9 روز مقدمے کی سماعت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہٹن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں رائٹر اور صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے5 ملین ڈالرجرمانہ عائد کیا تھا۔

ٹرمپ نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کردیا۔

banner

اس سے قبل بھی عدالت ایک علیحدہ مقدمے میں ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024