Thursday, November 21, 2024, 11:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی افریقہ میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک

ملبے سے 26 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، 50 کی تلاش جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی افریقہ میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے۔

عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ جارج شہر میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ملبے سے 26 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جب کہ 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں 50 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

banner

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو عمل میں 100 ریسکیو ورکرز کے ساتھ ساتھ سونگھنے والے ماہر کتوں کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے جب کہ ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024