Thursday, September 19, 2024, 5:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی افریقہ کی شبنم اسمٰعیل نے ویمن کرکٹ تاریخ کی تیز ترین گیند کروادی

جنوبی افریقہ کی شبنم اسمٰعیل نے ویمن کرکٹ تاریخ کی تیز ترین گیند کروادی

شبنم اسمٰعیل نے 132.1 کلو میٹر فی گھنٹے کے رفتار سے بولنگ کرائی

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی افریقہ کی شبنم اسمعٰیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی تیز ترین گیند بازی کا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کرلی ہے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے مطابق ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف ویمنز پریمیئر لیگ کے دوران میں ممبئی انڈینز کے لیے بولنگ کرتے وقت شبنم اسمٰعیل نے 132.1 کلو میٹر فی گھنٹے کے رفتار سے بولنگ کروا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ جب خواتین کی کرکٹ میں ڈیلیوری 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے کی گئی۔

اس سے قبل جنوبی افرقی کی گیند باز 2016 مین ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلو میٹر گی گھنٹے کی رفتار سے بھی بولنگ کروا چکی ہیں، انہیں 2022 میں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے ایڈیشن کے دوران بھی دو بار 127 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروانے کا اعزاز حاصل ہے۔

banner

میچ کے بعد انٹرویو کے دوران ریکارڈ توڑنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شبنم اسمٰعیل نے بتایا کہ جب میں بولنگ کر رہی ہوتی ہوں تو اس وقت میں بڑی اسکرین کی طرف نہیں دیکھتی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024