38
لبنان کے جنوبی علاقے صور ناقورہ میں سڑک پر چلتے ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے جنوب میں ایک کار کو نشانہ بنایا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی حملہ آور ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا اور اس میں سوار افراد کو ہلاک کر دیا۔