85
جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے کوریا جزیرہ نما کے جنوب میں مشترکہ بحری مشقیں کی ہیں۔
جنوبی کوریا کے چیف آف جنرل اسٹاف دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “ملک کے جنوبی جزیرے ‘جیجو’ کے جوار میں امریکہ اور جاپان کے ساتھ مشترکہ عسکری بحری مشقیں کی گئی ہیں۔
مشقوں میں امریکہ کے ‘یو ایس ایس کارل ونسن’ ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز سمیت تین ممالک کے 9 بحری جہازوں نے شرکت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں شامل ممالک کا ہدف شمالی کوریا کی طرف سے جوہری، میزائل اور بحری خطرات کے مقابل قوّت مزاحمت اور جوابی کاروائی کی قابلیت کو تقویت دینا ہے۔ مشقیں 15 جنوری کو شروع ہوئیں اور آج ختم ہو گئی ہیں۔