Friday, March 14, 2025, 6:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کوریا میں فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران آبادی پر بم گرادیئے

جنوبی کوریا میں فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران آبادی پر بم گرادیئے

بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا میں ایک فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران غلطی سے آبادی پر بم گرادیئے۔

جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں ائیر فورس کی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران ایک فوجی فائٹر جیٹ طیارے (FK-16) نے غلطی سے آبادی والے علاقے پر 8 بم گرادیئے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کی جانب سے گرائے گئے بموں میں سے 7 بم نہیں پھٹے تاہم ایک بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق بم گرنے سے کچھ گھروں سمیت ایک چرچ کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ نا پھٹنے والے بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔

banner

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے پر جنوبی کورین ائیر فورس نے معافی مانگی اور نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024