Friday, November 22, 2024, 6:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنگی جرائم کا الزام: عالمی فوجداری عدالت سے دو روسی کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنگی جرائم کا الزام: عالمی فوجداری عدالت سے دو روسی کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے روسی کمانڈروں سرگئی کوبیلاش اور وکٹر سوکولوف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی فوجداری عدالت نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں روسی فوج کے دو کمانڈروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں دو اعلیٰ سطح کے روسی کمانڈروں سرگئی کوبیلاش اور وکٹر سوکولوف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ یہ دونوں کمانڈر 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک یوکرین کے بجلی کے انفراسٹرکچر پر میزائل حملوں کے ذمہ دار تھے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اس مدت کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے مختلف مقامات پر متعدد بجلی گھروں اور سب اسٹیشنوں پر حملے کیے تھے۔

banner

عدالت کے مطابق یوکرین کے الیکٹریکل گرڈ پرسرگئی کوبیلاش اور وکٹر سوکولوف کی قیادت میں حملوں نے شہریوں کو جو نقصان پہنچایا وہ کسی بھی متوقع فوجی فائدے کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا۔

گزشتہ سال مارچ میں عالمی فوجداری عدالت نے یوکرینی بچوں کے اغوا سے متعلق جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر پیوٹن اور چلڈرن کمشنر ماریہ لیووا بیلووا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم کریملن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024