Thursday, September 19, 2024, 12:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملے، بچوں سمیت مزید 109 فلسطینی قتل

جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر حملے، بچوں سمیت مزید 109 فلسطینی قتل

تازہ اسرائیلی حملوں میں ترک ٹی وی انادولو ایجنسی کا کیمرا مین بھی مارا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری 7 روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر ایک بار پھر حملے شروع کردیئے، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 109 فلسطینی قتل ہوچکے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر متعدد فضائی حملے کئے۔ خان یونس کے مشرقی اور غزہ کے مغربی علاقے میں بھی بمباری کی گئی۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے بچوں سمیت مزید 109 فلسطینی شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے، حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے فضاء، زمین اور سمندر سے غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری کی اس دوران 200 سے زائد حملے کئے گئے۔

banner

رپورٹ کے مطابق غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں ترک ٹی وی انادولو ایجنسی کا کیمرا مین بھی شہید ہوگیا، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 72 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نےخان یونس کو خالی کرنے کی دھمکی دیدی، خان یونس پر فضاء سے پرچیاں پھینکی گئیں۔ جس میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ خان یونس وار زون ہے فوری خالی کریں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے شہریوں کو رفح کی جانب نقل مکانی کرنے کو کہا گیا ہے، شمالی غزہ سے بڑی تعداد میں پناہ گزین خان یونس منتقل ہوئے تھے۔

ترجمان حماس اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کا فیصلہ اسرائیل نے کیا، ثالثوں نے تین تجاویز دی تھیں جو حماس نے قبول کیں تاہم اسرائیل نے تینوں تجاویز کو مسترد کردیا تھا، جنگ بندی کیلئے ہماری سوچ اب بھی مثبت ہے۔

جنگ بندی کے دوران اسرائیلی حکام نے معاہدے کے مطابق 63 فلسطینی خواتین اور 147 بچوں کو رہا کیا، حماس کی جانب سے 105 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔

مصری حکام کے مطابق 2,781 امدادی ٹرک جنگ بندی کے دوران رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024