Thursday, November 21, 2024, 11:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنگ بندی ختم ہونے کے قریب، اسرائیل نے توسیع کیلئے مزید یرغمالی لینے سے انکار کردیا، حماس

جنگ بندی ختم ہونے کے قریب، اسرائیل نے توسیع کیلئے مزید یرغمالی لینے سے انکار کردیا، حماس

القسام بریگیڈز کی جانب سے بڑی لڑائی کی تیاریاں رکھنے کی ہدایات جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں 6 روزہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے میں کچھ وقت باقی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کےبعد اسرائیلی حملے پھر شروع ہوں گے یا جنگ میں وقفہ مزید بڑھے گا، اب تک فریقین میں اتفاق نہ ہوسکا۔

حماس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے عوض مزید 7 خواتین اور یرغمالی بچوں اور تین افراد کی لاشیں لینے سے بھی انکار کیا ہے جو اسرائیلی فوج کی بمباری کے دوران ہلاک ہوئے۔

القسام بریگیڈز نے اپنی فورسز کو جنگ بندی معاہدے کے آخری گھنٹوں میں ایک بڑی لڑائی کی تیاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

banner

حماس نے عارضی جنگ بندی معاہدے کے چھٹے اور آخری روز 4 غیرملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کئے جبکہ اسرائیل نے بھی مزید 30 فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ۔

ترجمان قطری محکمہ خارجہ ماجد محمد الانصاری کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں دوہری ڈچ شہریت کے حامل بچے سمیت 3 جرمن اور ایک امریکی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024