Sunday, December 22, 2024, 11:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنگ بندی معاہدے کے امکانات پر حماس کا اہم بیان

جنگ بندی معاہدے کے امکانات پر حماس کا اہم بیان

مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط طے کرنا بند کر دے تو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آج دوحہ میں برادر قطر اور مصر کی نگرانی میں جاری مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور مثبت نوعیت کے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے، بشرطیکہ قابض قوت غیر ضروری شرائط عائد کرنے سے باز رہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

banner

ترجمان جان کربی نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں اور اسرائیلیوں نے یہ کہا ہے کہ ہم قریب آرہے ہیں، اور اس میں کوئی شک نہیں لیکن ہم اپنی امید پر بھی محتاط ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 14 ماہ کی رکاوٹوں کے بعد اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ، قطر اور مصر کے اعلیٰ عہدیداروں نے حالیہ ہفتوں میں اپنی ثالثی کی کوششیں دوبارہ شروع کردی ہیں جبکہ فریقین کی جانب سے بھی معاہدے کو مکمل کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024