Thursday, November 21, 2024, 9:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنگ بندی نہیں ہو گی، نیتن یاہو نے صاف انکار کر دیا

جنگ بندی نہیں ہو گی، نیتن یاہو نے صاف انکار کر دیا

اسرائیلی فوج کی لبنان میں زمینی کارروائی کی تیاریاں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عالمی برادری کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی نہیں ہو گی۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ پوری قوت اور طاقت کے ساتھ حزب اور حماس کے خاتمے کے لیے لبنان اور غزہ پر حملے جاری رکھیں گے، اور یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب لبنان کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کے لیے مشقیں شروع کر دی ہیں۔

اسرائیلی ایئرفورس کے کمانڈر میجر جنرل ٹامر بار نے کہا ہے کہ فضائیہ لبنان میں زمینی کارروائی کی تیاری کرنے والے فوجیوں کی مدد کے لیے تیار ہے اور ایران سے اسلحے کی ترسیل کو روکا جائے گا۔

banner

اسرائیلی فوج کی جانب سے فراہم کردہ ویڈیو کے مطابق ایئرفورس کمانڈر نے اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شمالی کمانڈ کے ساٹھ زمینی کارروائی کے لیے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ اگر کارروائی شروع ہوئی تو ہم تیار ہیں۔ ان کے بقول یہ وہ فیصلہ ہے جو ابھی ہونا ہے۔

لبنان میں جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیل نے بیروت پر جمعے کی شب حملہ کیا جس میں لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں اس کی فضائیہ یونٹ کے سربراہ محمد سورور مارے گئے ہیں۔

صرف جمعرات کو اسرائیلی حملوں میں 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور پیر سے اب تک لبنان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024