37
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی وزیر منصوبہ بندی جوڈتھ سومینوا ٹولوکا کو پیر کے روز افریقی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
ماہر معاشیات کے طور پر کام کرنے والی جین مائیکل سما لوکونڈے کی جگہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی۔
نئی وزیر اعظم کو تقریبا 100 ملین آبادی والے ملک کے لئے روزگار، نوجوانوں، خواتین اور قومی یکجہتی کے بارے میں صدر کی اعلان کردہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔