Saturday, May 31, 2025, 1:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

کینسر کی ’جارحانہ شکل‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو ان کی ہڈیوں تک پھیل گیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

سابق امریکی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی ’جارحانہ شکل‘ کی تشخیص ہوئی ہے جو ان کی ہڈیوں تک پھیل گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 82 سالہ جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص جمعے کے روز اس وقت ہوئی تھی جب پیشاب سے متعلق کچھ علامات سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا۔

ڈاکٹر نے چند متعلقہ ٹیسٹ کرانے کے بعد سابق صدر میں کینسر کی تصدیق کی۔

banner

سابق صدر کے دفتر نے مزید کہا کہ کینسر ہارمون سے حساس ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کو علاج سے مینیج کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور ان کا خاندان علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میلانیا اور مجھے جو بائیڈن کی حالیہ طبی تشخیص کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ ہم جِل اور خاندان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور جو (بائیڈن) کی جلد صحت یابی کے خواہشمند ہیں۔‘

جو بائیڈن کے دفتر کے مطابق گلیسن زسکور گریڈنگ سسٹم جو پروسٹیٹ کینسر کی جارحیت کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے، پر اسکور 10 میں سے نو ہے۔

یورولوجسٹ ڈاکٹر ہربرٹ لیپور کا کہنا ہے کہ نو کا سکور ’بہت زیادہ خطرناک‘ ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے مرد میٹاسٹیٹک پروسٹیٹ کینسر کے ساتھ بھی پانچ سے 10 سال یا اس سے زیادہ جی سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائی کے دوران پروسٹیٹ کینسر کے علاج میں بہت سی پیشرفت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024