امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی ہم منصب کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے سینٹ پیٹرک ڈے سے پہلے کیپیٹل ہل پر اسپیکر مائیک جانسن کے زیر اہتمام “فرینڈز آف آئرلینڈ” ظہرانے میں اپنی تقریر کے دوران اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو “ٹھگ” قرار دیا۔
بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو کسی کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور روسی رہنما کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ “تاریخ دیکھ رہی ہے”
جوبائیڈن نے اہنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو ٹھگ پیوتن کا مقابلہ کرنا ہوگا، میں اپنے حصے کا کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔
بائیڈن نے کہا “میں اپنے حصے کا کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ کانگریس کے ارکان کی اکثریت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کمرے میں موجود ہر رکن سے ولادیمیر پوتن کے خلاف کھڑے ہونے کی تاکید جاری رکھے گا۔ کیونکہ وہ ایک ٹھگ ہے۔”
امریکی صدر اس سے قبل روسی ہم منصب کو قاتل، آمر، قصائی اور جنگی مجرم بھی کہہ چکے ہیں